Add Poetry

روشنی کے دائرے

Poet: UA By: UA, Lahore

نظروں میں سمائے ہیں بہت روشنی کے دائرے
میرے دل کو لبھائے ہیں بہت روشنی کے دائرے
رواں دواں مدار میں گردشی حصار میں
کہکشاں کے درمیاں شام و سحر یہاں وہاں
چرخ کہن پہ جابجا کبھی نہاں کبھی عیاں
دل کو لبھائے ہیں بہت روشنی کے دائرے
دل میں سمائے ہیں بہت روشنی کے دائرے
صحرائی آسمان پہ سمندری چٹان پہ
رنگوں میں لپٹے ہوئے نور سے لپٹے ہوئے
زمیں سے آسمان تک یہاں سے اس جہاں تک
نظروں میں سمائے ہیں بہت روشنی کے دائرے
میرے دل کو لبھائے ہیں بہت روشنی کے دائرے

Rate it:
Views: 406
14 Oct, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets