روپیہ پیسہ مال کیا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

روپیہ پیسہ مال کیا ہے
یہ سب مائع جال کیا ہے

فلسفی شعرا کے لئے
غالب کیا اقبال کیا ہے

عاشق کی نظر سے دیکھو
حسن کیا جمال کیا ہے

موسیقاروں کو پتہ ہے
کہ سَر کیا ہے تال کیا ہے

آؤ ہمارے پاس بیٹھو
اور سناؤ حال کیا ہے

اور کسی کو ہم کیا جانیں
کسی کا حال چال کیا ہے

عظمٰی ہمیں بس یہی پتہ ہے
کہ ہمارا حال کیا ہے

Rate it:
Views: 361
15 Aug, 2012