روک لو مجھ کو
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaروک لو مجھ کو
کہ میرا دل نہیں کرتا
تمہیں چھوڑ کے جانے کو
جو ساتھ دیکھے تھے
جو ساتھ سوچیں تھے
وہ پیارے پیارے سپنے
یوہی پل میں بھلانے کو
تم سے کچھ بھی چھپانے کو
میرا سارا حال تم پے ظاہر ہے
پاس آؤ میرے آنسو مٹانے کو
یہ زمانہ تنہا جینے نہیں دیتا
مکمل کر دو مجھ کو
چاہے فقط زمانے کو دیکھانے کو
پھر اک بار پکاروں مجھے
اپنا درد دل سنانے کو
مجھے پھر سے یقین دلاوں
صرف اور صرف اپنا بنانے کو
روک لو مجھ کو
کہ میرا دل نہیں کرتا
تمہیں چھوڑ جانے کو
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






