Add Poetry

رہا شہر عدل میں ہوئے خطا کار اب کے

Poet: Muhammad Shariq By: Muhammad Shariq, Karachi

رہا شہر عدل میں ہوئے خطا کار اب کے
کھل گئے قول و عمل کے اسرار اب کے

بے صرفہ ہی گیا موسم بہار اب کے
چاک ہوئے گریباں نہ داماں تار اب کے

آنکھوں میں شمعیں جلیں، نہ دل میں چراغ
جذبوں میں آنچ کوئی نہ دھڑکن بیقرار اب کے

ہوا کی چادر اوڑھ کے سوتے ہیں
گھر بھی اک بنایا ہے بے در و دیوار اب کے

جتنی دلیلیں تھیں جنبش لب یارکے آگے رد تھیں
مات کھا گئے شارق سے شہسوار اب کے

Rate it:
Views: 539
01 May, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets