Add Poetry

زخم میرا ہی مجھ پہ بھاری ہے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

دشت وحشت ے دل تو عاری ہے
خوف ہجرت کا مجھ پہ طاری ہے

اس نے جیتی ہے جنگ باتوں سے
جس کے لہجے میں انکساری ہے

ایک دن تو میں ڈھونڈ لوں گی اسے
میرا خوابوں میں گشت جاری ہے

کیا ملیں گے وفاؤں کے نمبر
دل کا پرچہ تو اختیاری ہے

کس نے بوئے یہ گل وفاؤں کے
دل کے آنگن میں جو کیاری ہے

اور کسی سے میں کیا کروں شکوہ
زخم میرا ہی مجھ پہ بھاری ہے

اس کی جھوٹی انا ہے کیا وشمہ
میرا ہر عزم اس پہ بھاری ہے

Rate it:
Views: 575
01 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets