Add Poetry

زرد زرد پتے ہیں ماند رنگتیں ساری

Poet: سید مجتبی داودی By: سید مجتبی داودی, Karachi

زرد زرد پتے ہیں ماند رنگتیں ساری
چھین لی ہواؤں نے گل کی نکہتیں ساری

لاکھ خود ستائی میں لوگ ہوں اثاثہ ہو
اک دِیئے کے دم سے ہے گھر کی رونقیں ساری

خیر کی توقع کیا جاں گداز صحرا سے
اک جنون خستہ جاں اور وحشتیں ساری

اک خودی بڑھاتی ہے قدر آدمیت کی
اک سوال لے جائے ساتھ وقعتیں ساری

لازوال قدرت کے زیر سایہ ہیں شاعر
آزما لے یہ دنیا اپنی قدرتیں ساری
 

Rate it:
Views: 205
17 Nov, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets