زمین کا حسن برباد نہ کرو
اس زمین میں فساد نہ کرو
زندگی قدرت کا انعام ہے
زندگی محبت کا پیغام ہے
ایک دوسرے سے پیار جتانا
یہی اسلام کا پیغام ہے
ہنستے بستے چمن میں
ظالمو! ویرانے آباد نہ کرو
زمین کا حسن برباد نہ کرو
اس زمین میں فساد نہ کرو
اخوت، محبت، امن، آشتی
ایثار ، خلوص، وفا دوستی
انسانیت کا شعار ہے
ورنہ تو یہ زندگی خار ہے
نفرت کی چنگاریوں سے
یہ گلشن بے آباد نہ کرو
زمین کا حسن برباد نہ کرو
اس زمین میں فساد نہ کرو
او فتنہ گرو! باز بھی آؤ
دنیا میں نہ دہشت بڑھاؤ
ظلم اور بربریت سے
انسانوں کو ناشاد نہ کرو
زمین کا حسن برباد نہ کرو
اس زمین میں فساد نہ کرو
اشرف المخلوقات ہو کے بھی
رب کا خلیفہ ہو کے بھی
انسان کیوں مجبور ہے
خوشیاں چاہنے والا بندہ
کیوں کیسے رنجور ہے
ہنستی بستی دینا کو
بےدردو! برباد نہ کرو
زمین کا حسن برباد نہ کرو
اس زمین میں فساد نہ کرو