تم نے اپنی چاہتوں کا اقرار مانگا ہے
تو سنو دل کے سچے جذبے اظہار کے محتاج نہیں ہوتے
یہ تو وہ جذبے ہیں جو جگنو بن کر آنکھوں میں چمکتے ہیں
ہونٹوں کے نرم گوشوں میں رہ کر دل میں بستے ہیں
تم مجھ میں اس طرح سمائے ہوئے ہو کہ جیسے
پھول میں خوشبو تاروں میں چمک تتلی میں رنگ
میرا تمہارا رشتہ اٹوٹ ہے جسم و جان کا ہے
جو جڑا رہے تو زندگی اور ٹوٹ جائے تو موت