زندگی جُرمِ محبّت کی سزا ہو جیسے
Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahoreزندگی جُرمِ محبّت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سزا ہو جیسے
اور یہ جُرم فقط میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہو جیسے
وہ مجھے دیکھ کے چُپ چاپ کھڑے ہیں۔۔۔۔۔۔ ایسے
مری خاموشی نے کچھ اُن سے۔۔۔۔۔۔۔۔ کہا ہو جیسے
دل کو تھامے ہوئے یوں پاس سے۔۔۔۔۔۔گزرا کوئی
حال کچھ اُس نے مرے دل کا۔۔۔۔۔۔۔۔سنا ہو جیسے
میں نےدیکھے ہیں مری جان وہ سنّاٹے۔۔۔۔۔۔بھی
سانس لینا بھی جہاں ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدا ہو جیسے
تُو نے دیکھا ہے کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح کا جھلمل تارہ
دل مرا غم میں ترے ڈوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رہا ہو جیسے
زیرِ لب یاد ہے مجھ کو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تبسّم تیرا
غنچہءِ دل کے چٹکنے کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صدا ہو جیسے
سن کے یہ میری غزل وہ بھی بہت ہی خوش ہیں
جامِ گلرنگ کہیں مفت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پیا ہو جیسے
تری آنکھوں کی چمک سے مجھے ۔۔۔محسوس ہوا ہے
دل ترے نور سے مر ا بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ بنا ہو جیسے
خشمگیں نظروں سے اُس کی مجھے لگتاہے۔۔۔ وسیم
آئینہ دل کا مرے ٹوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔گیا ہو جیسے
وہ تو وقت گزاری کے لئے آ جایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو اُن کی یاد میں پلکیں سجا رکھی تھیں مگر
وہ خواب میں بھی اکثر روٹھ کر چلے جایا کرتے ہیں۔
دل کے چراغ ہم نے بڑی چاہ سے جلائے
وہ بے رخی کی ہوا سے بجھا جایا کرتے ہیں۔
اک ہم کہ ان کے نام پہ دنیا لٹا چکے ہیں
اک وہ کہ جنہیں ہم فرصتوں میں یاد آیا کرتے ہیں۔
محفل میں غیر لوگوں کو سینے سے وہ لگا کر
مظہرؔ کو دور رہنے کا سمجھایا کرتے ہیں۔
ہر بار ٹوٹ کر بھی یہی سوچتے ہیں مظہرؔ
شاید وہ اب کی بار وفا کو نبھایا کرتے ہیں۔
جن کو سمجھ لیا تھا مقدر کی روشنی ہم نے
وہ دل میں تیرگی کا دھواں چھایا کرتے ہیں۔
ہم رازِ دل سنائیں تو ہنستے ہیں لوگ سارے
وہ زخمِ دل مگر زمانے سے چھپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ عجیب لوگ ہیں اس شہرِ بے مروّت کے
چہرے کی مسکراہٹ سے جو دل آزمایا کرتے ہیں۔
ہم نے تو عمر رکھ دی تھی ان کی چاہت پر
وہ نامِ وفا لے کے یوں ہی ہمیں بہلایا کرتے ہیں۔
دل کو یقین تھا کہ وہ اپنے ہی رہیں گے
دل کو مگر ہر بار وہ ہمیشہ جھٹلایا کرتے ہیں۔
ہم زخم چھپاتے ہیں زمانے کی نظر سے
وہ زخمِ جگر اور بھی گہرا لگایا کرتے ہیں۔
محفل میں ملا کرتے ہیں اپنوں کی طرح وہ
تنہائی میں احساس مگر کھایا کرتے ہیں۔
اک ہم ہیں کہ ہر بات کو دل سے ہی لگائیں
اک وہ ہیں کہ ہر بات پہ مسکایا کرتے ہیں۔
جس روز سے دیکھا ہے بدلتے ہوئے اُن کو
آئینے بھی اب ہم سے نظریں چرایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ یہ محبت بھی عجب قرض ہے ایسا
ہم جان لٹاتے ہیں، وہ ٹھکرایا کرتے ہیں۔
سو بار بھلانے کی قسم کھائی تھی دل نے
سو بار وہی یاد چلے آیا کرتے ہیں۔
دل چیخ اُٹھے، آنکھ مگر اشک نہ برسائے
کچھ درد بھی تہذیب سے تڑپایا کرتے ہیں۔
مظہرؔ نہ سمجھ پائے محبت کا تقاضا
جو لوگ بچھڑ جاتے ہیں، یاد آیا کرتے ہیں۔






