زندگی کو زندگی میں جی لیا
Poet: MeeR Hassan Khoso By: MeeR Hassan Khoso, Jacobabadھر زخم کو خودساختہ ہی سی لیا
درد وغم کو جام کر کہ پی لیا
ہم نے مانگا ہی نہیں کچھ اور بس
جو مقدر سے ملا وہ ہی لیا
زھر سے انکار کرتا کس لئے
اس نے ہاتھوں سے دیا تو پی لیا
اب تمہاری زندگی ہے تم جیئو
ہم کو جو بھی جینا تھا سو جی لیا
میں بھی رو سکتا تھا تیرے ساتھ پر
میں نے اپنے آنسوؤں کو پی لیا
دوستی میں دوستوں کے درمیاں
جس نے جو بھی غم دیا سو پی لیا
یہ بھی ہے اک المیہ کے میر نے
زندگی کو زندگی میں جی لیا
More Sad Poetry






