زندہ لوگ

Poet: Mazhar Iqbal Samar By: Mazhar Iqbal Samar, kharian-gujrat

ظلم ہر روز ہوتا تھا
ظلم ہر روز ہوتا ہے

لوگ کل بھی چپ تھے
لوگ آج بھی چپ ہیں

پس اپنی جان بچاتے تھے
بس اپنی جان بچاتے ہیں

کل بھی جان بچا کر لوگ
خدا کا شکر کرتے تھے

آج بھی جان بچا کر لوگ
خدا کا شکر کرتے ہیں

کیا وہ لوگ زندہ تھے
کیا یہ لوگ زندہ ہیں

Rate it:
Views: 555
19 Aug, 2009