زہ نصیب وہ ہمارے دولت کدے پہ آئے ہیں

Poet: Syed Shabab Raza Naqvi (Shabab Amrohvi) By: Syed Shabab Raza, Karachi

زہ نصیب وہ ہمارے دولت کدے پہ آئے ہیں
اے بےبسی بلاؤ بدنصیبی کو دیکھو شباب ملنے آئے ہیں

جو کھولی کتاب حیات ھم نے پڑھنےکےلیے
پھٹے پڑے تھے صفحات الفاظ تھے مٹے ہوے

وہ میرےخوابوں کی تعبیر ہے یا کوئی سپنا میرا
ساری دنیا میں ایک وہی لگتا ہی اپنا میرا

ایک مانوس سی آواز گونج رہی تھی میرے دیار پہ
وہ آج مجھ کو ہی مانگ رہا تھا میرے مزار پہ

اسے دیکھا نہیں پھر بھی وہ اچھا لگتا ہے
اپنے لب و لہجے سے مجھے وہ سچا لگتا ہے

Rate it:
Views: 539
23 Aug, 2016