ساتھ نبھانا

Poet: Kamal Hussain Balti By: Kamal Hussain Balti, muslim colony bari imam islamabad

دوست بنانا مشکل نہیں پر ساتھ نبھانا مشکل ہے
رب رب کرنا مشکل نہیں پر رب کو سمجھنا مشکل ہے

مولوی صاحب سٹیج پہ آ کر سیدھی راہ بتاتا ہے
راہ بتانا مشکل نہیں پر راہ پہ چلنا مشکل ہے

بجلی پانی گیس کا وعدہ ہر اک لیڈر کرتا ہے
وعدے کرنا مشکل نہیں پر پورا کرنا مشکل ہے

Rate it:
Views: 940
30 Jan, 2009