سارا دن جو مجھ سےتکرار کرتی ہے
اس کا پیارمیرےلیےبڑا قیمتی ہے
خوشی کو مناؤن تو غم روٹھ جاتاہے
ایسی زندگی بھی کوئی زندگانی ہے
آنکھوں کےاشکوں کی جوروانی ہے
میرےپاس یہی پیارکی نشانی ہے
زندگی میں خلوت کےسواکچھ نہیں
دل کےدشت میں ہرسمت بیابانی ہے
کسی دل میں پیارکی شمع جلائی ہے
جیسےبھی ہومحبت کی ریت نبھانی ہے
تمہاری راہ میں ابھی کلیاں بچھادی ہیں
نئےسال کی شام تیرےساتھ منانی ہے