سارے اعضا میں درد ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreسارے اعضا میں درد ہے
موسم جو بڑا سرد ہے
سورج کے آگے چھا گیا
یہ بادل بڑا بے درد ہے
انگیٹھی سے لگا بیٹھا ہے
یہ کیسا سست یہ فرد ہے
برف پہ برہنہ پا گامزن
وہ بھی تو اک مرد ہے
اسے تو کوئی شکوہ نہیں
دھندلی راہوں میں گرد ہے
سب کیلئے موسم یکساں ہے
گرم ہے یا کہ سرد ہے
جو وقت کی آس پہ رہتا ہے
سمجھو کہ ناداں فرد ہے
جو اپنے عزم ہمت سے
منزل پا لے وہی مرد ہے
عظمٰی ہم تو یہ کہتے ہیں
جو کرنا ہے سو کرد ہے
More General Poetry






