سارے موسم میرے گلفام کی صورت
Poet: Dr Qamar Siddiqui By: Dr Qamar Siddiqui, kharianہم صحیفہ ہیں نہ الہام کی صورت
اس سے منسوب ہیں الزام کی صورت
اپنا ہونا بھی عجب ہونا ہے
بزم ہستی میں ہیں دشنام کی صورت
آج بھی لات و منات و عزی
ہیں حقائق مگر اوہام کی صورت
اعتقادات کی روداد میں الله کا وجود
ہے تو شامل مگر ابہام کی صورت
شام ڈھلتے ہی نگاہوں میں اتر آتے ہیں
سارے موسم میرے گلفام کی صورت
More General Poetry






