Add Poetry

ساقی تیرے فراق میں خود کو بدل چکے

Poet: Asghar Azimabadi By: Syed Asghar Hussain, Patna

ساقی تیرے فراق میں خود کو بدل چکے
اُلفت کی تیرے معے ٔکی صحرایٔ اونڈل چکے

تری نگاہ میری طرف اب پڑی کے جب
محفل کی شمع بجھ گییٔ پروانے جل چکے

آتشِ عشق سے بھلا عاشق بچے گا کیا
خود کی لگایٔ آگ میں خود ہی ہیں جل چکے

شاید میرے اصول کبھی با اصول تھے
پر اب میری تقدیر کے فرقے بدل چکے

اب او ر عطاوں کی ضرورت نہیں مجھے
ہم اپنے رب سے اپنی طبعیت بدل چکے

جب سے طبعیتوں کا ہو ا ہیر پھیر ہے
سیرت بدل چکی ہے شریت بدل چکے

دھوکا بہت ملا بڑی تکلیف بھی سہی
گِر گِر کے راہِ عشق میں اب ہیں سنبھل چکے

زرّہ ِ کو آفتاب کیا عشق نے میرے
لیکن براے ٔ راہ کچھ ہم بھی بدل چکے

ملِ جاے ٔ گر جو راہ تو یہ راہ چھوڑ دیں
پر کیا کریں کہ دِل سے ہی آگے نکل چکے

میں تو بدل بدل کے ہوں راہیںٔ بھی تھک گیا
ہر راہ نیٔ عشق کے سانچے میں ڈھل چکے

کیسا ہے عشق کیسی ہے یہ راہ نہ پوچھیے
کیسے کہیے کہ آبلے دِ ل کے اُبل چکے

اصغر ؔ کی زباں گنگ قلم بول رہا ہے
ایک آگ کے دریا سے ہیں ہم بھی نکل چکے

Rate it:
Views: 572
18 Jan, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets