Add Poetry

سالِ نو مبارک

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

شمس و قمر کے سفر میں لیل ونہار بدلتے ہیں
شب و روز کے تغیر میں ماہ و سا ل گزرتے ہیں

یاد یں وہی باتیں وہی زماں و مقام بدلتے ہیں
یوں نقشِ ماضی سالِ نو کے حال میں ڈھلتے ہیں

کچھ قافلے اپنی اختتام منزل کو پہنچتے ہیں
تو کارواں میں نۓ مسافر بھی شامل ہوتے ہیں

سو خیروامن وسلامتی کی نیک دعاؤں کےساتھ
سالِ نو کا خوش دلی سے ہم استقبال کرتے ہیں



 

Rate it:
Views: 240
23 Dec, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets