سب انسانوں کی خیر ہو

Poet: Waheed Mughal By: Hafiz Muhammad Waheed, Narang Mandi

مولا! سب انسانوں کی خیر ہو
قصرِ مسلم کے دربانوں کی خیر ہو

چشمِ باطل کے مقابل ہیں جو سر بکف
شمعِ رسالت کے پروانوں کی خیر ہو

جو سجے ہیں ننھی پلکوں کی سیج پر
سہانے سپنوں کے ارمانوں کی خیر ہو

نشاں ہے ازل سے جو سربلندی دیں
ان مساجد و مدارس و اذانوں کی خیر ہو

Rate it:
Views: 772
06 Jun, 2008