سب اپنی دھن میں رہتے ہیں
سب اپنے من کی کہتے ہیں
کوئی کیا جانے کوئی کیا مانے
کوئی کیسے کسی کو پہچانے
دل کس کی جفائیں سہتا ہے
دل کس کو دعائیں دیتا ہے
دل کس کی وفا کو روتا ہے
دل کس کو صدائیں دیتا ہے
دل کس کی بلائیں لیتا ہے
یہ تو بس اپنا رب جانے
کوئی کیا جانے کوئی کیا مانے
کوئی کیسے کسی کو پہچانے
سب اپنی دھن میں رہتے ہیں
سب اپنے من کی کہتے ہیں