سب تعر یفیں اس رب کیلئے

Poet: Akhlaq Ahmed Khan By: Akhlaq Ahmed Khan, Oman

 سب تعر یفیں اس رب کیلئے
جو کرے نعمتیں پیدا سب کیلئے

اپنی زات و صفات میں یکتا ہے وہ
فظل و رحمت رکھتا ہے ہر قلب کیلئے

مشکل نہ اسکو کوئی کام ہے
وجود اسکے ارادے کا نام ہے

پرندوں کو پر تولنا سکھاتا ہے وہ
انسان کو بولنا سکھاتا ہے وہ

دہا اسنے مکمل نظام حیات
ترازو سے تولنا سکھاتا ہے وہ
 

Rate it:
Views: 517
19 Dec, 2013