سب رنگ
Poet: Majid Bilal By: majid Bilal Zafar, bahawalnagarقصر محلات کی زینت جسے کہتے ہیں
حسین نین نقش کی حقیقت جسے کہتے ہیں
ملکوتی حسن کا سر عنوان وہی تو ہے
ایک بار دیکھنے کی چاہت جسے کہتے ہیں
گناہ اور ثواب کا تذکرہ ابھی رہنے دے
ہم جانتے ہیں واعظ کی نصیحت جسے کہتے ہیں
نا اآشنا نہیں ہیں غنچہ دہن کے لبوں سے
مسکان کیا ہے شکایت جسے کہتے ہیں
مجھ تنگ داماں کےلئے ایک نظر کا سوال ہے
ظفر نظر کرم کی عنایت جسے کہتے ہیں
More General Poetry






