سب سے آگے نکل گیا ہوتا
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiسب سے آگے نکل گیا ہوتا
وقت کے ساتھ چل لیا ہوتا
بچ گئے ہو سموگ سے تم آج
عین ممکن ہے سانحہ ہوتا
اپنا مالوف میں بنا لیتا
کاش پہلے مجھے ملا ہوتا
ہوتی رسوائی نہ زمانے میں
کام اچھے سے کر لیا ہوتا
بعد مدت کے ملنے آئے ہو
کال کرکے بتا دیا ہوتا
ہوتی ہیں کیسی ہجر کی راتیں
لگ خبر جاتی عشق کیا ہوتا
کم نہ شہزاد ہوتا دل سے پیار
اب تلک اس سے رابطہ ہوتا
More Love / Romantic Poetry






