سب کو سلام عرض کرتا ہوں

Poet: purki By: m.hassan, karachi

سب کودل سے چاہتا ہوں
اور سب کی عزت کرتا ہوں

سب کی بھلائی چاہتا ہوں
سب کی ترقی چاہتا ہوں

کالا گورا اور ذاتوں کا مارا
سب کوسلام عرض کرتا ہوں

سب نے اپنی اپنی قبر میں جانا ہے
اور سب کو اپنا اپنا حساب دینا ہے

میں کیوں کسی کو بُرا جانوں
جب رب نے زندگی دینا اور لینا ہے

تیرا مسلک تیرا عقیدہ جو بھی ہو
سب انسانوں سے محبّت کرنا ہے

اگر چاہتے ہو دین و دنیا میں فتح و کامرانی
تو اِنَّ اَکرَمَکُم عِنداللہِ اَتقٰکم کو زندگی کا مشن بنانا ہے

Rate it:
Views: 539
24 Dec, 2012
More Political Poetry