سب کچھ تو آئے گا ہمیں جینا نصیب ہو

Poetسب کچھ تو آئے گا ہمیں جینا نصیب ہو Submitted byوشمہ خان وشمہ
Text size

اپنا جسے کہیں کوئی ایسانصیب ہو
اس راستے میں شہر تمنا نصیب ہو

راہ وفا میں قطرۂ شبنم بھی ہے بہت
جس سے بجھے گی پیاس وہ دریا نصیب ہو

جب زندگی یہ درد کی موجوں کی زد میں تھی
دریا کے بیچ بیچ کنارا نصیب ہو

اے اہل دل خموش کہ یہ جائے صبر ہے
دکھ تو یونہی رہیں گے مسیحا نصیب ہو

الزام میں نے قادرِ مطلق پہ دھڑ دیا
خود اپنے ہاتھ سے ہے بگاڑا نصیب ہو

وہ جاتے جاتے جب مجھے تنہائی دے گیا
اک اجنبی کا مجھ کو سہارا نصیب ہو

مجھ کو بھی آج اپنے مقدر پہ رشک ہے
جو ساتھ تیرا مجھ کو دوبارہ نصیب ہو

سجدہ شکر کروں گی محبت کے سامنے
یہ پیار تیرا سارے کا سارا نصیب ہو

اس آسمان زیست سے شکوہ ہے برملا
مانگا جو چاند میں نے تو تارا نصیب ہو

جانے وہ لوگ کون ہیں وشمہ جہاں میں
اس زندگی میں جن کا ستارہ نصیب ہو

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied