Add Poetry

سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے ۔گیت

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

غریبوں سے ،یتیموں سے محبت ہو تو اچھا ہے
سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے

جہاں بھر کے دکھوں کو آؤ ہم مل کر مٹا ڈالیں
محبت بانٹ دیں دنیا میں روتوں کو ہنسا ڈالیں

ہمیں ظلم و ستم سے دوست ! نفرت ہو تو اچھا ہے
سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے

غزہ میں ہر فلسطینی پہ یاروں زندگی تنگ ہے
یہودی نے مسلمانوں سے پھر اب چھیڑ دی جنگ ہے

درندوں کی سفاکی سے بغاوت ہو تو اچھا ہے
سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے

زمیں کو اپنے ہاتھوں سے ہی دوزخ کیوں بنا ڈالا
سہانے موسموں اور منظروں کو کیوں مٹا ڈالا

تباہی دیکھ کر جنگوں کی عبرت ہو تو اچھا ہے
سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے

غریبوں سے،یتیموں سے محبت ہو تو اچھا ہے
سبھی مظلوم انسانوں سے الفت ہو تو اچھا ہے

Rate it:
Views: 1753
02 Aug, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets