Add Poetry

ستارے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

جو گردش میں نہ اپنے ستارے ہوتے
پھر کئی حسینوں کی آنکھوں کے تارے ہوتے

ایک بار اپنی بھی لاٹری گر لگ جاتی
جانے کتنے مفاد پرست دوست ہمارے ہوتے

ہم اس کی محفل میں نہ جاتے کبھی
کوئل جیسی آواز کہ جو نہ مارے ہوتے

اسے میری چاہت کی کیسے خبر ہوتی
اگر میری جانب سے نہ کچھ اشارے ہوتے

سوچ سمجھ کے جو کرتے کاروبار الفت
پھر ہمیں اتنے زیادہ نہ خسارے ہوتے

وہ اتنے ستم نہ ڈھاتے جو اصغر مظلوم پر
دنیا کی نظروں میں ہم نہ بیچارے ہوتے

Rate it:
Views: 581
21 Aug, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets