سحر بیتی، دن گزرا، ہو گئی شام
آیا نہیں کوئی پیغام کسی کے نام
آس لگائے بیٹھا ہے نہ جانے کیوں
البیلا راہی رستے میں دل کو تھام
آؤ سارے مل جل کے کچھ ایسا کریں
جس سے اپنا رب راضی بندہ ہو رام
اپنا اپنا ذہن بنا لیں ہم سارے ایسا
جس سے اپنے ساتھ ملے سبکو آرام
آؤ ہم سارے مل کے کچھ ایسا کریں
جس سے اپنا رب راضی بندہ ہو رام
عظمٰی ہم کچھ ایسا کر کے دکھلائیں
جس کا ہر پہلو سے ہو اچھا انجام