سر پہ احسان جتانے کی ضرورت کیا ہے
کِسی کو نِیچا دِکھانے کی ضرورت کیا ہے
کِسی کے کام آنے میں تمہارا ہی بھلا ہے
کر کے خیرات بتانے کی ضرورت کیا ہے
اجر مِلے گا ہر نیکی کا رب کی جانِب سے
چرچہ خلقت میں کرانے کی ضرورت کیا ہے
کِسی کو نِیچا دِکھانے کی ضرورت کیا ہے
سر پہ احسان جتانے کی ضرورت کیا ہے