دیوانہ ہوا جا رہا ہے
آنچل کو لہرا رہا ہے
شوخ ہوا کا چنچل جھونکا
مستانہ ہوا جا رہا ہے
حدت ڈھلنے والی ہے
رت بدلنے والی ہے
مذدہ یہ سنا رہا ہے
مستانہ ہوا جا رہا ہے
ٹھنڈی پروا چلتی آئی
ساتھ میں کیا سوغات لائی
خشک میوہ قہوہ سنگترے
رضائیاں کمبل اور گدے
ساتھ لے کے آ رہا ہے
مستانہ ہوا جا رہا ہے
سرد پہریں سرد شامیں
دھندلے پہر کا ہاتھ تھامے
قریب آتا جا رہا ہے
گیت گنگنا رہا ہے
مستانہ ہوا جا رہا ہے
دیوانہ ہوا جا رہا ہے
آنچل کو لہرا رہا ہے
شوخ ہوا کا چنچل جھونکا
مستانہ ہوا جا رہا ہے