سرزمین وطن تو سلامت رہے

Poet: UA By: UA, Lahore

سرزمین وطن تو سلامت رہے
تیرا سایہ خدا کی عنایت رہے

تیرے شہروں دیہاتوں میں ہر سو رواں
تیرے قصبوں میں اور وادیوں میں جواں

امن و خوشیوں کی ہر سو روایت رہے
سرزمین وطن تو سلامت رہے
تیرا سایہ خدا کی عنایت رہے

تیرے صحراؤں میں تیرے کہساروں میں
تیرے بحروں، ہواؤں میں، دریاؤں میں

زندگی کی روانی سلامت رہے
سرزمین وطن تو سلامت رہے
تیرا سایہ خدا کی عنایت رہے

تیرے پیر و جواں، بچے اور بچیاں
ہنستے کھلتے رہیں دیکھے سارا جہاں

ان کو حاصل خدا کی حمایت رہے
سرزمین وطن تو سلامت رہے
تیرا سایہ خدا کی عنایت رہے

Rate it:
Views: 602
10 Aug, 2009