سرشت میں جو وفاداری ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمیری آنکھوں میں خماری ہے
تیری آنکھوں کی اداکاری ہے
جیتنے کے لئے اپنا مقدر
زندگی ہم نے بہت ہاری ہے
کیا بتائیں تمہیں پانے کیلئے
کس طرح زندگی گزاری ہے
اپنی صورت سنوارنے کیلئے
اپنی سیرت بہت سنواری ہے
اپنی تصویر مکمل کر کے
ان کی تصویر بھی اتاری ہے
اور آنکھوں کے سیاہ کاجل سے
میں نے ان کی نظر اتاری ہے
اپنی باری پہ وفا میں نے کی
جفا کرو تمہاری باری ہے
رہِ وفا میں جو رہی سب کی
وہی تقدیر تو ہماری ہے
خوئے عظمٰی سدا تسلیم رہی
سرشت میں جو وفا شعاری ہے
More General Poetry






