سزا

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

یوں دِل کو سزا دی ہم نے
تیری تصویر جلا دی ہم نے

جس سے تیرے تعلق کا گماں ہو
ایسی ہر تحریر مٹا دی ہم نے

ہم دل کی نہیں دل میں رکھتے
جو بات تھی، سو بتا دی ہم نے

تو جہاں رہے سدا شاد رہے
جا تُجھ کو یہ دُعا دی ہم نے

Rate it:
Views: 499
06 Oct, 2010