سزا
Poet: By: Jahanzeb, Sheikhupraسوچتا ہوں تیرے ظلموں کی سزا دوں تجھ کو
دل تو کیا نظروں سے گرا دوں تجھ کو
تجھ کو گوارا نہیں جن قدموں کے ساتھ قدم ملا کر چلنا
تو کہے تو انہیں قدموں پہ جھکا دوں تجھ کو
رہتا ہے مجھ کو رسم الفت کا خیال ورنہ
اک لمحہ میں تماشا بنا دوں تجھ کو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad