سلام صبح
Poet: Imran Nazeer By: Imran Nazeer, Gujranwalaاس کے سواء نہ کسی کو خدا لکھتے ہیں
پہلے اسی کی حمد وثناء لکھتے ہیں
لکھتے ہیں خود کو عصیاں میں ڈوبے
پھر اس کو اپنا بخشن ہار لکھتے ہیں
لکھتے ہیں خود کو منگتے اس کے در کے
پھر اسی کو اپنا واحد مددگار لکھتے ہیں
وہی چھپاتا ہے سب ہمارے کرتوت کالے
اسی کو اپنا واحد پردہ دار لکھتے ہیں
سوائے اس کے نہ کام آئے مشکل میں کوئی
تو پھر اسی کو اپنا مشکل کشا لکھتے ہیں
مسجد مندر چرچ منارے سب گھر اس کے
اسی کو ہم سب کا پیشوا لکھتے ہیں
جس نے پوری یہ دنیا بنائی ہے عمراؔن!
اسی کو اس خلق کا خدا لکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






