Add Poetry

سلگتی مسافتیں

Poet: Ibne-Azim Fatmi By: Waqas, karachi

سروں پہ ہوتی ہے سورج کی دھوپ سخت بہت
بڑی خوشی سے لگاؤ نئے درخت بہت

کبھی تو آ کے ملیں بوریا نشینوں سے
وہ لوگ جن کے لیئے ہے جہاں میں تخت بہت

جراحتوں کے لئے لازمی ہے نشتر بھی
بلا سبب نہیں لہجہ میرا کرخت بہت

انہیں سنبھال کے رکھو کہ شب میں لو دیں گے
میرے سر شک میں شامل ہیں دل کے لخت بہت

کہاں زوال کی زد سے ملی نجات انہیں
عظیم دیکھے ہیں میں نے بلند بخت بہت

Rate it:
Views: 498
20 Jun, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets