سمیٹ لیا میں نے بھی دامن میں تیری یادوں کو

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

سمیٹ لیا میں نے بھی دامن میں تیری یادوں کو
پھر بھی برس جاتے ہیں آنکھوں سے میرے آنسو

میرے خیالوں میں دِبے پاوُں جب بھی آتے ہو تم
اور تب تھوڑا پیار سے مسکراتے ہیں میرے آنسو

اپنے دل کے نذدیک پاتے ہیں تجھے جب بھی ہم
سچ بتاوُں میں تب بہت شرماتے ہیں میرے آنسو

دوریوں کا احساس جب کرتا ہے میرا پاگل من
قسم سے جی بھر کے رولاتے ہیں میرے آنسو

بتاو یمیں اب اپنا حالِ دل پہنچاوُں تم تک کیسے
مسعود کہ کورے کاغذ پر ٹپک جاتے ہیں میرے آنسو

Rate it:
Views: 482
10 Nov, 2013