سمیٹ کیوں نہیں لیتے مجھے اپنی بانہوں میں

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

سمیٹ کیوں نہیں لیتے مجھے اپنی بانہوں میں
بھلا پنچھی بھی رکتے ہیں اڑنے سے ہواؤں میں

کھڑا جو کر گئے ایسے دہ راہے پر مجھے ظالم
نہیں معلوم ملے گا کیا جزاؤں میں سزاؤں میں

ہاتھوں کی لکیروں میں جو لکھا وہ ہو گا بھی
مگر دکھنا یہ باقی ہے اثر کتنا دعاؤں میں

دکھاوا بھی نہیں ھوتا ملامت بھی نہیں کرتے
جسے دکھتا ہو بس ہمدم وہ کیا رکھے نگاہوں میں

Rate it:
Views: 804
06 Feb, 2019