Add Poetry

سنو ! اب میرا دل نہیں کرتا ۲

Poet: Maria Riaz By: Maria Ghouri, Haroona abad

تیری راہ میں پھر آنے کو
تیری راہ میں بکھر جانے کو

تیرے لیے سجنے کو
تیرے لیے سنورنے کو

تیرا اک لفظ محبت پر لٹ جانے کو
میرا اک لفظ ہاں کہہ کر مٹ جانے کو

سنو اب میرا دل نہیں کرتا

تیرا مجھے ملنے بلا آنے کو
میرا تجھے ملنے چلے آنے کو

میرا مہندی لگا کر تجھے دکھانے کو
تیرا میرے ہاتھ چوم کر رنگ حنا بڑھانے کو
سنو ! بے وفا صنم
میرا اب دل نہیں کرتا

بار بار تیرا گیت گانے کو
بار بار میرا گیت گنگانے کو

اب میرا دل نہیں کرتا
ادھورے خواب سجانے کو
آنکھ کھلنے پر سراب ھو جانے کو

میری ہتھلی پر تیرا نام لکھنے کو
بار بار اسے دیکھ کر لکیروں سے الجھ جانے کو

نگاہوں میں وہ ہی پیار کا کاجل لگانے کو
تنہائی میں نگاہیں وحشی بادل بنانے کو

سنو میرا دل نہیں کرتا

تجھے جان کہنے کو
تیرا مہمان ہو جانے کو
میرا دل نہیں کرتا
 

Rate it:
Views: 413
09 Jan, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets