سنو او جاناں۔۔۔
Poet: zeest.sun By: zeest.sun, u a eسنو او جاناں
اس برسات میں
سیلے سیلے
گیلے گیلے
خوابون کو
جب دھوپ لگانا
مجھے بتانا
دھوپ لگے
ان گیلے گیلے
سیلے سیلے
خوابوں کو
تعبیر تو دینی پڑتی ہے
پتھر جیسی آنکھوں والے
خوابوں کو
باغی نیندوں والی کچھ
جاگیر تو دینی پڑتی ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad