Add Poetry

سنّاٹے

Poet: رشید حسرت By: رشید حسرت, کوئٹہ

حالتیں کھنڈر سی ہیں ملگجے ہیں سنّاٹے
دِل حویلی بوسِیدہ گُونجتے ہیں سناٹے

وقت کے مُعلّم نے جوڑ توڑ سِکھلائی
وحشتوں کی تختی پر لِکھ لِیئے ہیں سناٹے

ہو سکی میسّر کب مُدّتوں سے تنہائی
رقص میں ہے وِیرانی ناچتے ہیں سنّاٹے

کیا ہُؤا ہے دِل شائد پِھر کِسی کا ٹُوٹا ہے
شور حشر کا سا ہے موت سے ہیں سنّاٹے

اِس نگر جو آئے ہو کُچھ خرِید کر جاؤ
یہ پڑے ہیں ویرانے، وہ سجے ہیں سنّاٹے

شُکریہ ہے یزداں کا میرے حِصّے میں جِس نے
یا تو ہِجرتیں رکھ دِیں یا لِکھے ہیں سنّاٹے

کِس نے یہ کہا حسرتؔ کس مپُرسی میں گُزری
پاس اپنے سب کُچھ ہے، رتجگے ہیں، سنّاٹے

Rate it:
Views: 301
02 Jul, 2023
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets