میرا ہار بن کے آ جا
سنگھار بن کے آ جا
میرے بے رنگ روپ کا
تَو نکھار بن کے آ جا
جو خزاں کی نظر نہ ہو
وہ بہار بن کے آ جا
جاگی سوئی آنکھوں میں
تَو خمار بن کے آ جا
مسیحا بن کے بَلا مجھے
کہ بیمار بن کے آ جا
پروانے کی صدا ہے
یہ، شرار بن کے آ جا
میرا ہار بن کے آ جا
سنگھار بن کے آ جا