سورج سو گیا ہے

Poet: Afzaal Baila By: Bakhtiar Nasir, Lahore

ہر ایک چہرے پہ جل تھل ہو گیا ہے
یہ کون آنکھوں میں آنسو بو گیا ہے

برس کر ابر تیرہ راستوں میں
نشاں منزل کے سارے دھو گیا ہے

جو رات آئی تھی بڑھتی جا رہی ہے
کہیں لگتا ہے سورج سو گیا ہے

خرد مندوں نے آنکھیں موند لی ہیں
اندھیرے میں اجالا کھو گیا ہے

کہیں سے روشنی لاؤ خدارا
اندھیرا اور گہرا ہو گیا ہے

یہ شہر ناشناساں ہے کہ جس میں
سکون ساکناں خوں ہو گیا ہے

بہت آئے گئے زردار بیلا
تھے سب کے ہاتھ خالی جو گیا ہے

Rate it:
Views: 401
08 Jun, 2012