سوچتا ہوں اکثر
Poet: Ashfaq Hussain Asif By: Ashfaq Hussain, karachi پھر ان تنہا راتوں میں تمہیں سوچتا ہوں میں اکثر
داغ جدائی کو دھونے، اب تو روتا ہوں میں اکثر
تم سے بچھڑنا میری تقدیر تھی یہ جانتا تھا
پھر تیری جدائی سے کیونکر ڈرتا تھا میں اکثر
معلوم تھا مجھے کہ، وہ گھر چھوڑ گیا ہے
پھر ان راہوں سے کیوں گزرتا تھا میں اکثر
موت آکر بھی اب مجھ کو آتی نہیں آصف
یوں اس کی یاد میں مرتا ہوں میں اکثر
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad