سوچو کبھی دیوانے لوگو
Poet: Waheed Mughal By: Hafiz Abdul Waheed Mughal, Narang Mandiسوچو کبھی دیوانے لوگو
درد سے اپنے بیگانے لوگو
احساس تمھارا کون کرے گا
مسیحا تمھارا کون بنے گا
یہ فصلی بٹیرے، یہ وڈیرے
سبھی یکجا،سبھی لٹیرے
خواب تمھیں دکھانے والے
یہ وقتِ ضرورت آنے والے
کب تمھیں تعبیر دیں گے
کب تمھیں توقیر دیں گے
یہ کھیل تماشا کرتے ہیں
یہ نورا کشتی لڑتے ہیں
جنکی خاطرتم لڑتے ہو
جنکی خاطر تم مرتے ہو
وہ جب جب باہم ملتے ہیں
وفاٰؤں کے پھول کھلتے ہیں
وہ چچا،ماموں، بہن،بھائ
تم موچی،ماچھی اور نائ
More General Poetry






