سپنوں میں تیری دید کا منظر
Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USAسپنوں میں تیری دید کا منظر
شہر میں جیسے عید کا منظر
آنکھیں بُھلا پائیں گی کیسے
تیرے وعدوں کی تجدید کا منظر
تجھ سے بچھڑ کر دیکھ لیا ہے
تیرے نہ ملنے کی امید کا منظر
چمن کو مالی جو لُوٹے ، دیکھوں
آج رعنا قطع و برید کا منظر
More General Poetry






