ہم جھوٹ نہیں کہتے ۔۔۔۔۔سچ بات ہے قسم سے
خوابوں میں نہیں رہتے۔۔۔۔۔سچ بات ہے قسم سے
ہم خواب دیکھنے ہیں یہ بات حقیقت ہے
دن رات دیکھتے ہیں یہ بات حقیقت ہے
لیکن کبھی خوابوں کو سچا نہیں کر پائے
اپنا مزاج اس لئے اچھا نہیں کر پائے
دل میں جو بات آئے دو ٹوک وہ کہتے ہیں
جو کہنا چاہتے ہیں بے روک وہ کہتے ہیں
اپنے سجائے خواب و خیالات میں رہتے ہیں
دل سے ایجاد کردہ روایات میں رہتے ہیں
حالات و واقعات میں جزبات میں بہتے ہیں
ہم خواب دیکھتے ہیں اور خواب میں رہتے ہیں
دنیا میں رہتے ہوئے دنیا میں نہیں رہتے
دنیا سے پے نیاز ہیں دنیا میں نہیں رہتے
ہم سے یہ کہتے ہیں ہم خود میں نہیں رہتے
کیسے انہیں سمجھائیں ہم جھوٹ نہیں کہتے
خوابوں میں نہیں رہتےسچ بات ہے قسم سے
ہم جھوٹ نہپیں کہتےسچ بات ہے قسم سے
خوابوں میں نہیں رہتے۔۔۔۔۔ سچ بات ہے قسم سے
ہم جھوٹ نہیں کہتے ۔۔۔۔۔سچ بات ہے قسم سے