سچائی پہ مبنی جو یہ تقریر کر رہی ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

سچائی پہ مبنی جو یہ تقریر کر رہی ہوں
یہ نہ سمجھنا آپ کی تشہیر کر رہی ہوں

جو آپ میں دیکھا ہے وہ ہی تو بیاں کیا ہے
جو آپ میں پایا وہ ہی تحریر کر رہی ہوں

الفاظ و خیالات، میرے خواب، میری ذات
اشعار میں بیاں یہ ہی تفسیر کر رہی ہوں

گر آپ ہی نہ جانیں تو کوئی اور کیا جانے گا
کیوں اپنی نام آپ کے یہ جاگیر کر رہی ہوں

اس شوق کی آنش جلا کے قلب میں عظمٰی
روشن میں گویا اپنی تقدیر کر رہی ہوں

Rate it:
Views: 461
07 Aug, 2012