سچے لفظ اگانا بڑا مشکل ہوتا ھے

Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjn,Pakistan

 سچے لفظ اگانا بڑا مشکل ہوتا ھے
دکھ کو گلےلگانا بڑا مشکل ہوتا ھے

سکھ میں تو سب ہی ساتھ نبھاتے ہیں
دکھ میں ساتھ نبھانا بڑا مشکل ہوتا ھے

ہجر کا تپتا صحرا اور ننگے پاؤں سے
آگے قدم بڑھانا بڑا مشکل ہوتا ھے

خوشی پا کے مسکرانا، کوئی بات نہیں
دکھ میں گیت گانا بڑا مشکل ہوتا ھے

دلبر!سے تو سب ہی ہنس کے ملتے ہیں
شاہیں!دشمن گلےلگانا بڑا مشکل ہوتا ھے

Rate it:
Views: 580
30 Dec, 2012