سکهی
Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad, Calgaryسکهی رے
یہ اجلی شام سی تیری رنگت
یہ دھنک رنگ آنچل
یہ کانوں میں جھولتی بالیاں
یہ مده بهری کجراری انکهیاں
یہ کندن سا بدن
یہ انمول رتن.
سب ہی اداس ہیں
پیا بن
میں تیرا بهید جانوں
پر جان کر تیرا دھیان بٹاو
سکهی رے
رو کر روکنا
پریت نہیں
جانے والے کو جانے دے
سکهی رے
More Love / Romantic Poetry






